recluse_writes

Add To collaction

16-Oct-2022 ارمان

عنوان: ارمان
ازقلم: مرحاشہباز

”تمھیں خوف نہیں آتا؟“ راٸحہ متحیر تھی۔ 
”کس چیز سے؟“ نازش معتجب ہوٸی۔ 
”مردوں کے معاشرے میں بےباکی دکھانے سے۔۔ مردوں سے ٹکر لینے سے۔۔ اُن کے مقابل آنے کی کوششس بھی کرنے سے۔۔“ راٸحہ نے وضاحت دی۔ 
”میں کیوں خوف کھاٶں؟ خوف کھاتے ہیں تبھی تو مرد حدود عبور کرتے ہیں۔ ہاں میں عورت ذات ہوں۔ فطرتاً نازک رکھی گٸ ہوں۔ فطرت کو بدل نہیں سکتی تو کیا، اب میں خوف کے باعث پیچھے ہٹ جاٶں؟ مجھے تو اچھا لگتا ہے مرد کے مقابل آنا تاکہ اُس کا غرور ٹوٹ جاۓ کہ عورت اُس کے مقابلے پر آ نہیں سکتی۔ مجھے اچھا لگتا ہے اپنے اہلِ خانہ کو آگے چلاتے ہوۓ خود نگرانی میں پیچھے چلنا، سامان خود اُٹھانا، اشیاۓ ضرورت خود پوری  کرنا، سب کٹھن حالات میں رو رہے ہوں تو خود بےحسی اور مضبوطی کی مثال بن جانا۔۔۔ میرا تو ارمان ہے کہ مجھے نڈر عورت کے طور پر ہر جگہ مثالوں میں یاد رکھا جاۓ۔“ نازش پراعتماد تھی۔ 
”اف نازش۔۔ تم بہت عجیب ہو۔ ویسے بھی مرد اور بھی ایسا بہت کچھ کرتے ہیں جو عورت کے بس میں نہیں۔ مگر خیر، تم سے بحث بےسود ہے۔“ راٸحہ ہمیشہ کی طرح آج بھی ہار مان گٸ۔ ”مجھے فرق نہیں پڑتا مرد کیا کچھ کرتے ہیں۔ میں صرف اتنا جانتی ہوں کہ نازش ممتاز سب کر سکتی ہے اور نازش ممتاز کا عجیب ہونا اُسے ممتاز کرے گا۔ “ نازش کی اس بات پر دونوں کھلکھلا کر ہنس پڑیں۔ 
                                      ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
         سال قبل کے اِس واقعے کو یاد کرنے والی نازش آج پراگندہ سی حالت میں پیوند لگے کپڑے پہنے، چھوٹے سے جھونپڑی نما گھرانے میں موجود، بکھری ہوٸی زلفوں اور پژمردہ سی حالت میں بیٹھی نصیب کی ڈوروں کو سلجھانے میں الجھی پڑی تھی۔ اپنی کماٸی سے  برانڈڈ کپڑے، مہنگے جوتے، اور نگینوں سے سجے قیمتی زیوارات خرید کر پہننے والی معاشرے کے ایک بھیڑیے کی قید میں تھی اور آزادی کے لیے بے آب مچھلی کی مانند تڑپتی تھی۔ مگر اپنی تکلیف کسی اپنے کو نہ بتاتی تھی۔ اُس نے تو شادی کے لیے اتنے سارے ارمان سجا رکھے تھے۔ مگر نامکمل ارمانوں نے ماضی قریب کی نڈر نازش کو آج روٹی کپڑے اور عزت و آزادی کی بنیادی ضروریات تک سے محروم کر دیا تھا۔
عمرِ دراز مانگ کے لاۓ تھے چار دن
دو آرزو میں کٹ گۓ، دو انتظار میں

   14
8 Comments

Muskan Malik

18-Oct-2022 09:01 AM

بہت اچھا👌🥰🥰

Reply

Nagma khan

17-Oct-2022 10:14 PM

ماشاءاللہ❤️

Reply

Anuradha

17-Oct-2022 09:51 PM

بہت بہت پیارا لکھتےہیں آپ بہت عمده

Reply